ہاکی فیڈریشن نے فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والی13کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا

اتوار 6 اگست 2017 21:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں کم از کم فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والی13کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاء کپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فزیکل ٹرینر نصراللہ نے کم از کم فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے 13کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ سے ڈراپ کر دیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے ان میں محمد عتیق، قاضی اسفند یار، ذیشان بخاری، سہیل منظور، کاشف علی، فیصل رشید، اسد عزیز، اویس الرحمن، فراز، عثمان، ندیم، علی اکبر اور محسن صابر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/08/2017 - 21:07:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :