سنجے منجریکر نے ویرات کوہلی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دے دیا

پیر 7 اگست 2017 16:38

سنجے منجریکر نے ویرات کوہلی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دے دیا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 اگست۔2017ئ) بھارتی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز سنجے منجریکر نے کپتان ویرات کوہلی کو لیجنڈری پاکستانی آل راﺅنڈ عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہلی الیون نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور53رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی ہے،2015ءمیں آسٹریلیا کے ہاتھو ں شکست کے بعد یہ بھارت کی مسلسل 7ویں ٹیسٹ سیریز کامیابی ہے ۔

اس جیت پر جہاں سنجے منجریکر نے ایک جانب بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی وہیں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ”جب عمران خان ایک مضبوط پاکستانی ٹیم کی قیادت کررہے تھے تب وہ اپنے کرکٹ بورڈ کو ٹیم کے لیے سخت حریفوں کیخلاف سیریز شیڈول کرنے کا کہتے تھے ،ویرات کوہلی کو بھی اب یہی کرنا چاہیئے“۔
سنجے منجریکر نے ویرات کوہلی کو عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دے دیا
وقت اشاعت : 07/08/2017 - 16:38:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :