یوسین بولٹ کیلئے ایتھلیٹکس کے ڈان بریڈمین کا لقب

پیر 7 اگست 2017 17:05

یوسین بولٹ کیلئے ایتھلیٹکس کے ڈان بریڈمین کا لقب
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7 اگست۔2017ئ) کیریئر کی الوداعی ریس میں ناکامی کے بعد عظیم ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو ایتھلیٹکس کا ڈان بریڈمین قرار دیا جانے لگا ہے ، دونوں ہی کھیلوں کے میدان سے رخصتی یادگار نہیں بناسکے تھے۔

(جاری ہے)

ڈان بریڈمین 1948ءمیں اپنی آخری اننگز میں صفر پر آﺅٹ ہو ئے تھے جبکہ بولٹ بھی محض تیسری پوزیشن ہی اپنے نام کرسکے ،14اگست 1948ءکو بریڈمین کو اپنی ٹیسٹ اوسط100کرنے کے لیے محض4رنز درکار تھے لیکن وہ صفر کی خفت سے دوچار ہوگئے،دوسری طرف یوسین بولٹ کو بھی اپنے کیریئر کی آخری ریس میں برانز میڈل سے اکتفا کرنا پڑا۔بولٹ نے اپنے کیریئر میں 11 ورلڈ اور 8 اولمپک تمغے جیتے۔
وقت اشاعت : 07/08/2017 - 17:05:12