معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ کی 140سالہ تاریخ بدل ڈالی

منگل 8 اگست 2017 13:11

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ کی 140سالہ تاریخ بدل ڈالی
اولڈ ٹریفورڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 اگست۔2017ئ) برطانوی آل راﺅنڈر معین علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین آل راﺅنڈ کاکردگی کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کردیا ۔

(جاری ہے)

30سالہ معین علی نے جنوبی افریقہ کے ساتھ حالیہ ٹیسٹ سیریز میں 252رنز بنانے کے ساتھ 121اوورز میں 391رنز کے عوض25شکار کیے جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 140سالہ تاریخ میں 4میچز کی سیریز میں 250رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 25وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔ 

وقت اشاعت : 08/08/2017 - 13:11:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :