نئی ٹیسٹ رینکنگ،معین علی ،ہاشم آملا کی بیٹنگ میں ترقی

منگل 8 اگست 2017 14:12

نئی ٹیسٹ رینکنگ،معین علی ،ہاشم آملا کی بیٹنگ میں ترقی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 اگست۔2017ئ) برطانوی آل راﺅنڈ معین علی کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کاکردگی کا صلہ مل گیا،بیٹنگ میںترقی کے ساتھ ساتھ باﺅلنگ اور آل راﺅنڈ کیٹگری میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیا ب رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں انگلش آل راﺅنڈر معین علی 3درجے ترقی کے بعد بیٹسمینوں میں 21ویں نمبر پرآ گئے ہیں جبکہ باﺅلنگ رینکنگ میں 18ویں اور آل راﺅنڈرز کی کیٹگری میں چوتھے نمبر پر برقرار رہے،باﺅلرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا جب کہ بھارت کے روندراجدیجہ پہلے اورانگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبرآگئے ہیں ،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ کی پہلی پوزیشن برقرار رہی جبکہ ٹاپ10میں شامل پاکستان کے اظہرعلی چھٹے سے آٹھویں نمبرپرچلے گئے،سابق پروٹیز کپتان ہاشم آملا ایک درجہ ترقی پاکر 9ویں نمبر پر آگئے ۔

 
 
وقت اشاعت : 08/08/2017 - 14:12:39