نیشنل ہوپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ وکیڈٹ کوچنگ کیمپ آخری مرحلے میں داخل

دوسریے روز خیبرپختونخوا ، آرمی اور ریلوے کے کھلاڑی چھائے رہے

منگل 8 اگست 2017 17:49

نیشنل ہوپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ وکیڈٹ کوچنگ کیمپ آخری مرحلے میں داخل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) نیشنل ہوپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ وکیڈٹ کوچنگ کیمپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی دوسری روز خیبرپختونخوا ، آرمی اور ریلوے کے کھلاڑی چھائے رہے ، لیگ رائونڈ کے آخری مرحلے میں کھیلے گئے انڈر15 میں میچز میں آرمی کے امم نے خیبرپختونخوا کے مشال کو گیارہ چھ اور گیارہ نو سے شکست دی ، ریلوے کے حسیب نے پنجاب کے پارس کو گیارہ نو اور گیارہ ساتھ ہرایا، این ایچ اے کے شاہ خان نے بلوچستان کے منصور کو گیارہ تین اور گیارہ پانچ سے شکست دی ، خیبرپختونخواکے فضل نے خیبرپختونخوا کے عمیر کو گیارہ نو اور گیارہ ساتھ ہرایا، خیبرپختونخوا کے عاصم نے کے پی کے عمیر کو گیارہ چھ اور گیارہ سات سے شکست دی ، پنجاب کے پارس نے خیبرپختونخوا کے شارک کو گیارہ ساتھ اور گیارہ پانچ سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہوپ انڈر12 میں پول اے میں عباس نے عبدلعزیز کو تین صفر ، زین نے عمیر کو تین دو ، اویس نے عمیر کو تین دو اور عباس نے زین کو تین سے شکست دی ، پول بی میں فائق نے اریب کو تین صفر ، عیسیٰ نے ساجدکو تین دو سے شکست دی پول سی میں عمر نے کوئٹہ کے شایان کو تین ایک نور نے الماس کو تین ایک سے ہرایا جبکہ پول ڈی میں معاذ نے باتور خان کو تین دو اور منصور نے ارمان کو تین صفر سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔اس موقع پر سوات ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت الله اورکزئی ، جاوید خان ، امجد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 08/08/2017 - 17:49:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :