کراچی ہاکی اسپورٹس کمپلیکس میں 20روزہ گول کیپنگ کیمپ کا اختتام

منگل 8 اگست 2017 21:16

کراچی ہاکی اسپورٹس کمپلیکس میں 20روزہ گول کیپنگ کیمپ کا اختتام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 20روزہ گول کیپنگ کیمپ 6اگست کو کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوا جس میں 20لڑکے اور 7لڑکیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کیمپ شریک کھلاڑیوں کو تربیت پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان اولمپئن احمد عالم اور ان کے معاونین ارشد صدیقی، معصوم اور امتیاز الحسن نے دی کے ایچ اے کی جانب سے گول کیپرز کو مکمل کٹ فراہم کی گئی اس کے علاوہ کیمپ کے شرکا کے لئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی اولمپئن سمیع اللہ نے کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، سیکریٹری حیدر حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اگر کھلاڑی اسی طرح محنت کرتے رہے تو یہ ایک دن ملک و قوم کی نمائندگی کریں گے کے ایچ اے آئندہ بھی ایسے کیمپ لگاتی رہے گی اولمپئن سمیع اللہ نے کہا پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ کی خدمات حاصل کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دلوائی جائے تاکہ پاکستان ہاکی ٹیم کو پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ فراہم کئے جاسکیں اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے گول کیپرز کو کیش ایوارڈ سے بھی نوازا گیا کے ایچ اے آئندہ بھی ایسے کیمپ لگائے گی جس میں اولمپئن احمد عالم جدید خطوط پر کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے اس موقع پر چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان، اعجاز الدین، جمیل احمد خان، احتشام وارثی، محسن علی خان، ارشد حسین، ڈاکٹر ایس اے ماجد، عظیم خان، نسیم حسین، ریاض الدین اور رائو جاوید اقبال بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 08/08/2017 - 21:16:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :