پاکستان انڈر 19ہاکی خیبر پختونخواہ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن مکمل

کارکردگی دیکھ کر مختلف کھلاڑیوں کو ٹرائل کیلئے سلیکٹ کیا گیا تھا، ریجنل چیئرمین شوکت حیات

منگل 8 اگست 2017 22:43

پاکستان انڈر 19ہاکی خیبر پختونخواہ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن مکمل
تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) مردان سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان ہاکی کے ریجنل چیئرمین شوکت حیات نے پاکستان انڈر 19ہاکی خیبر پختونخواہ کے لیے پلیرز کر سلیکشن کی ، اس موقع پر سلیکٹرز امتیاز افریدی ، عمران اور احسان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر مختلف کھلاڑیوں کو ٹرائل کے لیے سلیکٹ کیا، اس موقع پر خیبر پختونخواہ کے علاوہ اسلام آباد، واہ کینٹ، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے بھی کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی جنہیں ٹرائل کے بعد خیبر پختونخواہ انڈر 19ہاکی میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کی قومی کھیل ہے اور اس کی فروغ کے لیے بہترین اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ اپنے اس قومی کھیل میں ماہر کھلاڑی پیدا کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ہاکی شوق سے کھیلی جاتی ہے اور زرخیز خطے نے دیگر کھیلوں کی طرح ہاکی میں بھی نامور کھلاڑی اس ملک کو دیے ہیں جو اپنے ماہرانہ صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 08/08/2017 - 22:43:46