نیشنل انڈر 18گرلز ہاکی چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

منگل 8 اگست 2017 22:47

نیشنل انڈر 18گرلز ہاکی چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) نیشنل انڈر 18گرلز ہاکی چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، پنجاب کلرز ، پنجاب وائٹس، ایجوکیشن بورڈ اور اسلام آبادکی ٹیموں نے ایونٹ کے فائنل فور میں جگہ بنالی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلی جاری چیمپئن شپ میں گزشتہ روز سندھ کلرز نے بلوچستان کو تین صفر سے ہرایا،فروا اکرم ، صدف طارق اور ماہ نور نے ایک ایک گول کیا۔

دوسرے میچ میں اسلام آباد نے سندھ وائٹس کے خلاف پانچ دو سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

بینش ظفر نے دو عروج شہزادی، خانسہ بی بی اور حبیبہ نے ایک ایک جبکہ سندھ کی تہمینہ پروین اور آسیہ نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میں پنجاب وائٹس نے پنجاب کلر کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی شارقہ سرور اورزارا طارق نے ایک ایک جبکہ کلرز کی حمرہ لطیف نے ایک گول سکور کیا، ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے۔ جمعرات کو ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سہ پہر تین بجے پنجاب وائٹس کا مقابلہ اسلام آباد جبکہ شام پانچ بجے ایجوکیشن بورڈ کی ٹیم پنجاب کلر ز کے مد مقابل ہوگی۔
وقت اشاعت : 08/08/2017 - 22:47:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :