اسپاٹ فکسنگ کیس ،خالد لطیف کا ٹریبیونل کے سامنے حتمی تحریری دلائل جمع کروانے کی بجائے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ،ہمیں کیس لڑنے کے لئے پورا موقع نہیں دیا گیا‘وکیل بدر عالم کی میڈیا سے گفتگو

منگل 8 اگست 2017 22:49

اسپاٹ فکسنگ کیس ،خالد لطیف کا ٹریبیونل کے سامنے حتمی تحریری دلائل جمع کروانے کی بجائے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2017ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے ٹریبیونل کے سامنے حتمی تحریری دلائل جمع کروانے کی بجائے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبیونل کی جانب سے حتمی دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 اگست کو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ایک دو روز میں پی سی بی اور ٹریبیونل کے خلاف قانونی اقدامات اور ان کے دائرہ اختیار کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں۔

وکیل بدر عالم نے کہا کہ قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ہمیں کیس لڑنے کے لئے پورا موقع نہیں دیا گیا، ٹریبیونل میں سماعت کے دوران بدسلوکی کی گئی اور ہراساں کیا گیا۔ بدسلوکی کرنے والوں کی نشاندہی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی کا نام نہیں لیں گے تاہم 19 مئی کی کارروائی کی وڈیو ریکارڈنگ دیکھنے سے سب کچھ واضح ہو جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2017 - 22:49:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :