ثقلین مشتاق نے باﺅلنگ میں نکھا ر لانے میں بھر پور مدد فراہم کی:معین علی

بدھ 9 اگست 2017 14:07

ثقلین مشتاق نے باﺅلنگ میں نکھا ر لانے میں بھر پور مدد فراہم کی:معین علی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اگست۔2017ئ)برطانوی آف سپنر معین علی کا کہنا ہے کہ باﺅلنگ کنسلٹنٹ ثقلین مشتاق نے ان کی باﺅلنگ میں نکھا ر لانے میں بھر پور مدد فراہم کی ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کیخلاف حالیہ سیریز میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معین علی کا اپنے ” استاد “ کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کے ساتھ کام کرکے میرا اپنی صلاحیتوں پر اعتماد بڑھ گیا ہے اور اپنی باﺅلنگ پر فیلڈ بھی خود سیٹ کرنے لگا ہوں،ثقلین نے مجھے میری باﺅلنگ کو سمجھنے میں مدد دی جو سب سے بڑا فرق ثابت ہوئی ۔یاد رہے کہ معین علی 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 25 وکٹیں لینے کے ساتھ 250 سے زائد رنز سکور کرنے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بنے تھے۔ 

وقت اشاعت : 09/08/2017 - 14:07:25