مکی آر تھر نے مصباح الحق کوگاڈ فادر ،

احمد شہزاد کواداکار اور شعیب ملک کوبھائی قراردیدیا ہیڈ کوچ نے بابر اعظم کو ٹیم کا باصلاحیت بیٹسمین، شان مسعود کو سب سے زیادہ فٹ، حسن علی کو مستقبل کا سٹار قرار دیا

بدھ 9 اگست 2017 15:18

مکی آر تھر نے مصباح الحق کوگاڈ فادر ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سابق کپتان مصباح الحق کو گاڈ فارداور اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو بہترین اداکار قرار دیدیا ۔ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے دلچسپ سوالات کے جواب میں مصباح الحق کو گاڈ فادر قرار دیااور بتایا کہ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح سال کا بہترین موقع رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیم میں بہترین اداکار اور ہنسانے والے کھلاڑی کے سوال پر احمد شہزاد کا نام لیا جبکہ بابر اعظم کو ٹیم کا سب سے باصلاحیت بیٹسمین قرار دیا ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سابق کپتان شعیب ملک کو ٹیم کا مشہور ترین بھائی کے نام سے مخاطب کیا جبکہ شان مسعود کو سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی قراردیا۔مکی آرتھر نے چمپئن ٹرافی کے بہترین فاسٹ بالر حسن علی کا نام لے کر بتایا کہ اس کھلاڑی میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 09/08/2017 - 15:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :