رومیش رتنائیکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولنگ ہیڈ مقرر ہو گئے

بدھ 9 اگست 2017 22:02

رومیش رتنائیکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولنگ ہیڈ مقرر ہو گئے
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) سابق فاسٹ بائولر رومیش رتنائیکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولنگ ہیڈ مقرر ہو گئے۔ 53 سالا رتنائیکے سری لنکا کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ کام کریں گے اور دوسرے ملکی کرکٹ بورڈ کے فاسٹ بائولنگ کوچز کے کام کی نگرانی بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں نئے فاسٹ بائولنگ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے رتنائیکے کو فاسٹ بائولنگ پروگرام کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رتنائیکے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکن ٹیم نے 1985-86ء میں بھارت کو ہرا کر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے اس میچ میں بھارت کے 9 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا تھا۔
وقت اشاعت : 09/08/2017 - 22:02:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :