محمد جمیل سے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کا اظہار تعزیت

جمعہ 11 اگست 2017 12:34

محمد جمیل سے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کا اظہار تعزیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے کوارڈینٹر سید عثمان شاہ ،سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان ،قائمقام صدر محمد خالد تنولی،نائب صدر محمد حسین وارثی ،نائب صدور محمد صدیق گبول ،عبدلقیوم لاسی ،ممبر اجمل خٹک،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل سیت تمام ممبران اور کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سابقہ خازن اور لال اسپورٹس فٹ بال کلب کے روح رواں محمد جمیل کی زوجہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 12:34:20