ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

جمعہ 11 اگست 2017 13:19

ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان سا ئیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ۔ پاکستان سا ئیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 6 کھلاڑیوں ارسلان انجم، محسن، برہان اشرف، اویس خان، عابد صدیق اور عبداللہ تربیت حاصل کر ر ہے ہیں اور کھلاڑیوں کو لیول ون کوچ ہارون رشید جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے 2 سائیکلسٹس کا حتمی انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ سا ئیکلنگ چیمپئن شپ رواں سال 16 سے 22 ستمبر تک ناروے میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے پاکستان سا ئیکلنگ فیڈریشن نے ورلڈ سا ئیکلنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روزہ ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لئے گئے۔ ٹرائلز میں ملک بھر کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے 18 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں سے سلیکشن کمیٹی نے 6 باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا۔ فیڈریشن نے ایونٹ کے انتحاب کیلئی5 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جنہوں نے ایک روزہ ٹرائلز میں 6 باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 13:19:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :