کیا میں واقعی جیتا ہوں، ایتھلیٹ نے فوٹو گرافر سے چٹکی کٹوا لی

تصدیق کے باوجود انھیں یقین نہیں آیا اور خود کو چٹکی کاٹنے کو کہا جس پر فوٹوگرافر نے ان کی کلائی پر چٹکی کاٹی

جمعہ 11 اگست 2017 14:25

کیا میں واقعی جیتا ہوں، ایتھلیٹ نے فوٹو گرافر سے چٹکی کٹوا لی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 400 میٹرز ہرڈلز کے فاتح ناروین ایتھلیٹ کرسیٹین وارہولم نے اپنی کامیابی پر یقین کیلیے قریب میں موجود فوٹوگرافر سے چٹکی کٹوالی۔

(جاری ہے)

ناروین ایتھلیٹ کرسٹین وارہولم ناروے کے 30 برس میں پہلے ٹریک چیمپئن بنے تاہم دوڑ مکمل کرنے کے بعد جب انھیں فتح کا جشن منانے کے لیے قومی پرچم دیا گیا تو انھوں نے ساتھ میں موجود فوٹوگرافر سے پوچھا کہ وہ واقعی یہ اعزاز حاصل کرچکے۔ اس کی تصدیق کے باوجود انھیں یقین نہیں آیا اور خود کو چٹکی کاٹنے کو کہا جس پر فوٹوگرافر نے ان کی کلائی پر چٹکی کاٹی تو وہ بولے ہاں واقعی میں جیت چکا ہوں۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 14:25:04