پی سی بی نے 70 ویں جشن آزادی کے حوالے سے کھیلوں کا شیڈول جاری کردیا

نمائشی میچز 13 اگست کو سپورٹس بورڈ میں ہوں گے

جمعہ 11 اگست 2017 21:10

پی سی بی  نے 70 ویں جشن آزادی کے حوالے سے کھیلوں کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے 70 ویں جشن آزادی کے حوالے سے کھیلوں کا شیڈول جاری کردیا۔ نمائشی میچز 13 اگست کو سپورٹس بورڈ میں ہوں گے تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب پاکستان سپورٹس بورڈ نے 70 وین جشن آزادی کے حوالے سے نمائشی میچز کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا اس حوالے سے نمائشی میچز کا انعقاد 13 اور 14 اگست کو سپورٹس بورڈ میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

نمائشہ میچز میں فٹبال‘ ہاکی اور باسکٹ بال شامل ہیں۔ فٹبال کامیچ تیرہ اگست کو صبح دس بجے جناح اسٹیڈیم میں پاکستان وائٹس اور پاکستان گرین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہاکی کا میچ بھی تیرہ اگست کو صبح دس بجے نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان وائٹس اور پاکستان گرین کے درمیان کھیلا جایئگ ا۔ جبکہ باسکٹ بال کا میچ 14 اگست کو ساڑھے سات بجے باسکٹ بال کورٹ پاکستان سپورٹس میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 21:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :