راجرز ٹینس کپ: نڈال کو غیر معروف کھلاڑی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے اپنا میچ جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی

جمعہ 11 اگست 2017 21:24

راجرز ٹینس کپ: نڈال کو غیر معروف کھلاڑی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
انٹاریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) راجرز ٹینس کپ میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو کینیڈا کے غیر معروف کھلاڑی ڈینس شپوالوف کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے اپنا میچ جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجرز ٹینس کپ کے تیسرے راؤنڈ میں بڑا اپ سیٹ، اٹھارہ سالہ کینیڈین کھلاڑی ڈینس شپوالوف نے رافیل نڈال کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ شپوالوف کی جیت کا سکور تین چھ، چھ چار اور سات چھ رہا۔دوسری جانب نمبر تین سیڈ راجر فیڈرر نے 2017ئ میں ایک اور ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔ سوئس ماسٹر نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو سخت مقابلے کے بعد ہرایا۔۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 21:24:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :