ایس این جی پی ایل سکواش ٹورنامنٹ: کے پی کے کی ماریہ طور توجہ کا مرکز بنی رہیں

ملک میں بہترین تعلیم اور ہیلتھ سسٹم سے بہتری ہو سکتی ہے،عمران خان، جہانگیر خان، جان شیر خان، قمر زمان سمیت تمام پاکستانی ہیروز کی قدر کرتی ہوں، ماریہ طور

جمعہ 11 اگست 2017 22:18

ایس این جی پی ایل سکواش ٹورنامنٹ: کے پی کے کی ماریہ طور توجہ کا مرکز بنی رہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے تعاون سے پہلا ایس این جی پی ایل نیشنل جشن آزادی سینئرز سکواش ٹورنامنٹ کے پہلے روز کے پی کے کی کھلاڑی ماریہ طور کھلاڑیوں اور آفیشلزکی توجہ کا مرکز بنی رہیں، ماریہ طور ایم این اے عائشہ گلالئی کی چھوٹی بہن ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ طورکا کہنا تھا کہ ملک میں بہترین تعلیم اور ہیلتھ سسٹم سے بہتری ہو سکتی ہے،عمران خان، جہانگیر خان، جان شیر خان، قمر زمان سمیت تمام پاکستانی ہیروز کی قدر کرتی ہوں، مستقبل میں سیاست میں آسکتی ہوں ابھی اس بارے میں نہیں سوچا، ان کا کہنا تھا کہ میں ایک کھلاڑی ہوں اور میرا کام کھیلنا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کر چکی ہوں، مجھے اندازہ ہے کہ یہاں لوگوں میں تعلیم کی کمی ہے،اس لیے لوگوں کی باتوں کا برا محسوس نہیں کرتی،سکواش سے پیار ہے اس لیے دنیا بھر میں سکواش کیلئے پاکستان کا نام روشن کرتی ہوں، سوئی گیس کے تعاون سے اچھا ٹورنامنٹ جاری ہے، اس طرح کے زیادہ ٹورنامنٹ ہونے چاہئیں، خواتین کو زیادہ نمائندگی ملنی چاہئے،ریٹائرمنٹ کے بعد فلاح و بہبود کا کام زیادہ کرو ں گی۔

۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:18:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :