لاہور ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغا ہوگیا

چیمپئن شپ میں تینوں زونز کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 3 روزہ میچز کا انعقاد کیا جائے گا

جمعہ 11 اگست 2017 22:23

لاہور ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغا ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاہور ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا آغا ہوگیا ہے چیمپئن شپ میں تینوں زونز کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں چیمپئن شپ میں 3 روزہ میچز کا انعقاد کیا جائے گاایل سی سی اے گراونڈ سے شروع ہونے والی یہ چیمپئن شپ 29 اگست تک شہرکے مختلف گراونڈز میں جاری رہے گی چیمپئن شپ میں لاہور کے تین کرکٹ زونز نارتھ ، ایسٹ ، اور ویسٹ زون کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شریک ہیں اس حوالے سے ایل آر سی اے کے صدر خواجہ ندیم کا کہنا ہے کہ چیمپن شپ کی کارکردگی سے قائد اعظم ٹرافی کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گاجبکہ چیمپئن شپ میںشریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس چیمپئن شپ سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا اور وہ خواہش مند ہیں کہ وہ یہاں سے ترقی کرتے ہوئے قومی ٹیم تک پہنچنا چاہتے ہیں تین روزہ ٹورنامنٹ میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے اگر ٹورنامنٹ کے ٹائم میںاضافہ اور اوورز کی تعداد مقرر کر دی جائے تو ان میچز کے اچھے نتائج برآمد ہونگے۔

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:23:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :