MENU Open Sub Menu

پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ چھ ماہ کے لئے قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے 17اراکین کو مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹ دیدیا

مذکورہ کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ان کی گزشتہ پرفارمنس کی بنائ پر دیئے گئے ہیں، چیئرمین سید سلطان شاہ

جمعہ اگست 22:28

پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ چھ ماہ کے لئے قومی بلائینڈ کرکٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ چھ ماہ کے لئے قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے 17اراکین کو مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹ دیدیا ،یہ کنٹریکٹ جولائی 2017سے 31دسمبر تک ہوگا۔

کیٹیگری اے میں شامل تین کھلاڑیوں میں نثار علی ،بدر منیر ،انیس جاوید ( فی کس بارہ ہزار ماہانہ)،کیٹیگری بی میں شامل تین کھلاڑیوں میں ریاست خان ،ہارون خان اور محمد جمیل شامل ہیں جو کہ فی کس دس ہزار روپے ماہانہ حاصل کریں گے۔

کیٹیگر ی سی میں گیارہ کھلاڑی شامل ہیں جن میں محسن خان ،ساجد نواز ،ظفر اقبال ،اسرار حسین ،عامر اشفاق ،متیع اللہ ،یاسر ملک ،کامران اختر ،نعیم اللہ ،محمد ارسلان اور محمد رشید شامل ہیں۔انہیں فی کس نو ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔۔پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ان کی گزشتہ پرفارمنس کی بنائ پر دیئے گئے ہیں۔ ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

baber azam scored 18th list a 100

زیادہ لسٹ اے سنچریاں، بابر اعظم نے مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے بازبابر اعظم نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا بھارتی وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 23سالہ بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری مقابلے میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ... مزید

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:28:46

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments