MENU Open Sub Menu

پنجاب کلرز نے انڈر 18 گرلز ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

جمعہ اگست 22:48

پنجاب کلرز نے انڈر 18 گرلز ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) پنجاب کلرز نے انڈر 18 گرلز ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میںپنجاب وائٹس کو ایک صفرسے شکست دے کراپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس ذوالفقار احمد گھمن تھے،دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم پنجاب کلرکی طرف سے فیصلہ کن گول فائقہ ریاض نے کھیل کے تیسرے منٹ میں سکور کیا اوریہ برتری آخر تک قائم رہی۔

اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ایجوکیشن بورڈ نے اسلام آباد کے خلاف ایک صفر سے کامیابی سمیٹی۔ میچ کا واحد گول سیما نے کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ذوالفقار گھمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پنجاب وائٹس کی شاکرہ سرور کو ایونٹ کی بہترین کھلاڑی پنجاب کلرکی انمول ارشد بیسٹ گول کیپر جبکہ پنجاب کلر ہی کی حمرالطیف ٹاپ سکورر قرار پائیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ..

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کاردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں گول کیپر کو واپس بلانے کا فیصلہ میرا تھا، ہاکی چیمئنز ٹرافی میں بھارت ... مزید

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:48:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments