انڈر13 کھلاڑی نے کرکٹ کی 149سالہ تاریخ بدل ڈالی

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 اگست 2017 23:31

انڈر13 کھلاڑی نے کرکٹ کی 149سالہ تاریخ بدل ڈالی
ڈرہم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اگست۔2017ء) انڈر13 کرکٹ میں فلاڈیلفیا کے کمسن کھلاڑی نے نئی تاریخ رقم کرڈالی ۔انگلینڈ کے ڈرہم سٹی میں کھیلے گئے انڈر 13 مقابلے میں فلاڈیلفیا کے لیوک رابنسن نے شاندار باولنگ کے ذریعے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

(جاری ہے)

فلاڈیلفیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف دس رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی ، جواب میں لینگے پارک نے ایک وکٹ کے نقصان پر دس رنز بنائے تھے جب لیوک اپنا آخری اوور کرانے آئے ،انہوں نے اوور کی تمام گیندوں پر وکٹیں لے کر دو ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ بھی سر انجام دیا، لینگے پارک کی ٹیم لیوک کی اس تباہ کن باﺅلنگ کے بعد 18 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ممکنہ طور پر یہ کرکٹ کی 149 سالہ طویل تاریخ کا واحدواقعہ ہے جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 23:31:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :