نیا ناظم آبا د انٹر اکیڈمی انڈر 19 فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

فائنل میں فیورٹ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی لیاری سینٹر اور نیشنل سوکر فٹبال اکیڈمی فاتح ٹرافی کے حصول کے لیے جنگ لڑیں گی

ہفتہ 12 اگست 2017 14:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) فرسٹ نیا ناظم آباد انٹر اکیڈمی انڈر 19 فٹبال ٹورنامنٹ2017 کا فائنل ک مورخہ 13 اگست بروز اتوار کو شاہ 4:30 بجے نیا ناظم آبا د کے نئے خوبصورت گراسی فٹبال گرائونڈ پر کھیلا جائیگا۔ فائنل میں ٹورنامنٹ کی دو نا قابل شکست ٹیموں فیورٹ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی لیاری سینٹر کا مقابلہ مضبو ط حریف نیشنل سوکر فٹبال اکیڈمی سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے آرگنا ئزنگ سیکریٹری سابق انٹر فٹبال فٹبالر سید ناصر اسماعیل کے اعلا میے کے مطابق ایونٹ کی تقریب تقسیم انعاما ت فائنل میچ کے اختتام پر گرائونڈ پر ہی شا م 5:30 بجے منعقد ہوگی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق کپتان قومی فٹبال ٹیم و پرائیڈ آف پر فارمنس علی نواز بلوچ چیئر مین عارف حبیب گروپ و سربراہ ٹورنامنٹ کمیٹی عارف حبیب اور سی ای او جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ صمد حبیب و دیگر کے ہمراہ فائنلسٹ ٹیموں میں ٹرافیز وکیش ایوارڈ کے علا وہ دیگر انفرادی انعاما ت بھی تقریب میں کا نگر یس ممبر پی ایف ایف علی بہار بروہی ، چیف فنانس آفیسر نیا ناظم آباد سید محمد طلحہ، مارکیٹنگ ہیڈ نیا ناظم آبا د احمر علی رضوی، فنانس کنٹرول آفیسر عمر ن حق، گرائونڈ انچارج خالد یاسین کے علاوہ انٹر نیشنل فٹبالر ز و فٹبال کی نامور شخصیا ت بھی شرکت کرینگی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے فائنل اور اختتامی تقریب کو یاد گار اور شاندار طریقے سے آرگنا ئز کر نے کیلئے تمام انتظاما ت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ قبل ازیں گذشتہ روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل سوکر فٹبال اکیڈمی نے حریف گلشن سوکر فٹبال اکیڈمی کو باآسانی 5-1 کی اسکور لائین سے زیر کر کے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ جبکہ نیشنل سوکر فٹبال اکیڈمی کا جاری ٹورنامنٹ کا سفر شکست کے بعد تمام ہوا۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوبصورت بال کنٹرول، عمد ہ کھیل اور شاند ار فینشنگ کے ذریعے مخالف ٹیم کو مکمل دبائو میں رکھا۔ نیشنل سوکر اکیڈمی کی جانب سے فا روڈ محمو د نے کھیل کے دوسرے ہی منت میں بہترین کوشش کے ذریعے خوبصورت گول اسکور کر کے 1-0 کی سبقت دلا دی۔ عبیدا للہ نے 9 ویں منٹ، ارسلان شاہ نے 26 ویں منٹ ، اخلاص نے 41 ویں منٹ اور علی موسیٰ نے 55 ویں منٹ میں ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

جبکہ گلشن سوکر اکیڈمی کا گول شارق خٹک نے کھیل کے 50 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ میچ کے اختتام پر چیف کوچ کراچی یونائیٹڈ فٹبال ارشد جمال نے فاتح ٹیم کے اخلا ص کو عمدہ کھیل پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر فیفا ر یفری حبیب اللہ اور محمدآصف بھی موجو د تھے۔ مذکو رہ دوسرے سیمی فائنل میچ کو ریفریز عبدالمالک، عبدالکریم اور عبدالحکیم نے سپر وائز کیا جبکہ فورتھ آفیشل کی ذمہ داری محمد جاوید نے نبھائی اور میچ کمشنر محمد آصف تھے۔
وقت اشاعت : 12/08/2017 - 14:58:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :