جشن آزادی فٹ سال نمائشی میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 12 اگست 2017 14:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء)حیدر آباد ڈسٹرکٹ فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں "یوم آزادی فٹ سال نمائشی میچ"کل مورخہ 13اگست2017 بروز اتوار ڈسٹرکٹ جام شورو بمقابلہ ٹنڈو الہ یار ڈسٹرکٹ کے مابین ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام میں کھیلا جائیگا ،اس نمائشی میچ میں نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان مہمان خصوصی ہونگے، حیدرآباد ڈسٹرکٹ فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر اور ایگر کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جا م کے اسپورٹس ڈائریکٹر انور حسین خانزادہ نے کہاکہ یوم آزادی فٹ سال نمائشی میچ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
وقت اشاعت : 12/08/2017 - 14:58:28