ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، امریکا، کینیڈا، آئرلینڈ اور فرانس کامیاب

پیر 14 اگست 2017 15:20

ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، امریکا، کینیڈا، آئرلینڈ اور فرانس  کامیاب
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، امریکا، کینیڈا، آئرلینڈ اور فرانس نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق خواتین رگبی عالمی کپ آئرلینڈ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پول اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 121-0 سے ہرایا۔پول بی میں انگلینڈ نے اٹلی کو 56-13 سے شکست دی۔ اسی پول کے دوسرے میچ میں امریکا نے سپین کو 43-0 سے زیر کیا۔ پول اے کے میچ میں کینیڈا نے ویلز کو 15-0 سے شکست دی۔ پول سی کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے جاپان کو 24-14 جبکہ دوسرے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو 48-0 سے ہرایا۔
وقت اشاعت : 14/08/2017 - 15:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :