ڈیوڈ وارنر پریکٹس میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

منگل 15 اگست 2017 12:54

ڈیوڈ وارنر پریکٹس میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے
ڈارون(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اگست۔2017ئ) جارح مزاج آسٹریلیوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر پریکٹس میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دورہ بنگلہ دیش کی تیاری کے سلسلے میں ڈارون میں ڈیوڈ وارنر الیون اور سٹیو سمتھ الیون کے مابین 3روزہ پریکٹس میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر فاسٹ باﺅلر جوش ہیزل ووڈ کے باﺅنسر پر ہک مس کرگئے اور بال ان کی گردن پر لگا جس سے وہ زمین پر گر گئے تاہم خوش قسمتی سے کچھ دیر بعد وہ خود ہی کھڑے ہوئے اور میدان سے باہر گئے جہا ں میڈیکل سٹاف ان کاجائزہ لے رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 15/08/2017 - 12:54:48