سپرنگ باکس کے پراپ کھلاڑی فرانس مالہرب انجری کے باعث 2017ء رگبی چیمپئن سے باہر

منگل 15 اگست 2017 16:41

سپرنگ باکس کے پراپ کھلاڑی فرانس مالہرب انجری کے باعث 2017ء رگبی چیمپئن سے باہر
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) سپرنگ باکس کے پراپ کھلاڑی فرانس مالہربے اور کپتان ویرن وائٹلی انجریوں کے باعث اس اختتام ہفتہ پورٹ الزبتھ میں ارجنٹائن کے خلاف کھیلے جانے والے 2017ء رگبی چیمپئن شپ کے پہلے میچ سے باہر رہیں گے،ان کی انجریز کا انکشاف سکواڈ کے طبی عملے نے گزشتہ روز کیا۔

(جاری ہے)

گردن میں تکلیف محسوس کرنے کے بعد مالہربے کو گزشتہ روز معائنے کیلئے بھیجا گیا اور نیوروسرجن نے انہیں مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا۔

اگلے دو ہفتوں میں ان کی فالو اپ سکین کرائے جائیں گے،یہ بات ٹیم کے ڈاکٹر کوم راڈ وان ہیگن نے بتائی ہے۔مالہربے کی جگہ روان ڈریئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،جو امارات لائنز کے پراپ کھلاڑی ہیں،جس نے جون میں فرانس کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سپرنگ باک کی جانب سے پہلا میچ کھیلا تھا۔
وقت اشاعت : 15/08/2017 - 16:41:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :