فرانس کے 21ویں رینکڈ کھلاڑی گیل مونفلس بیمار،اے ٹی پی سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبردار

منگل 15 اگست 2017 16:41

فرانس کے 21ویں رینکڈ کھلاڑی گیل مونفلس بیمار،اے ٹی پی سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبردار
سنسناٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) فرانس کے 21ویں رینکڈ کھلاڑی گیل مونفلس گزشتہ روز بیماری کے سبب اے ٹی پی سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔جارحانہ انداز کے حامل 30سالہ پیرس کے کھلاڑی گزشتہ ہفتے دوسرے مرحلے میں جاپان کے نویں رینکڈ کھلاڑی کی نشیکوری کو ہرانے کے بعد تیسرے مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ قبل مونفلس پہلے مرحلے میں باہر ہوگئے تھے جب وہ واشنگٹن میں اے ٹی پی ٹائٹلز کے اپنے حالیہ چھ میں سے ایک کا دفاع کر رہے تھے،انہیں بھارت سے کوالیفائی کرنے والے کھلاڑی یوکی بھامبری نے ہرایا تھا۔مونفلس کی جگہ سنسناٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کے شکست کھانے والے خوش قسمت کھلاڑی رام کمار رماناتھن سنبھالیں گے جو افتتاحی مرحلے میں امریکہ سے کوالیفائی کرنے والے کرس ایوبینکس کا سامنا کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/08/2017 - 16:41:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :