ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرئونگا، معین علی

منگل 15 اگست 2017 16:45

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرئونگا، معین علی
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

مایہ ناز آل رائونڈر نے کہا ہے کہ انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کو سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2017 - 16:45:42