پشاور،جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کائنات ملک اور شایان نے جیت لی

منگل 15 اگست 2017 23:33

پشاور،جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کائنات ملک اور شایان نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے خواتین میں کائنات ملک جبکہ بوائز میں شایان نے ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی و سابق ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا انجینئر خان زیب خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ اورکزئی ، سرفراز احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں شاندارمقابلوںکاانعقادکیا ،جس میں مردوخواتین کھلاڑیوںنے قومی جذبے سے سرشار ہوکر حصہ لیا۔خواتین کے فائنل میں کائنات ملک نے اقرائ کو گیارہ چھ ، گیارہ سات سے شکست دی جبکہ بوائز مقابلوں میں شایان احمد نے ابصار کو گیارہ نو ، ساتھ گیارہ اور گیارہ آٹھ سے اپ سیٹ شکست دیکر جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹرافی اپنے نام کی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ۔
وقت اشاعت : 15/08/2017 - 23:33:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :