کیریبئن پریمیئر لیگ،محمد سمیع کی شاندار باﺅلنگ ،جمیکا کامیاب

بدھ 16 اگست 2017 11:44

کیریبئن پریمیئر لیگ،محمد سمیع کی شاندار باﺅلنگ ،جمیکا کامیاب
سینٹ لوشیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اگست۔2017ئ) کیربیئن لیگ میں جمیکا تلاواز کے محمد سمیع کی شاندار باﺅلنگ اور مکارتھی کی دھواں دار بیٹنگ نے سینٹ لوشیا سٹارز پر پانچ وکٹ کی فتح دلا دی۔

(جاری ہے)

کیریبئن لیگ کے چودہویں میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز نے مقررہ بیس اوور میں 7وکٹ پر173رنز جوڑے ،جمیکاتلاواز کے محمد سمیع نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے27رنز کے عوض 3 شکار کیے۔ تلاواز کو ہدف کے تعاقب میں 43رنز کا آغاز ملاجبکہ ان کی 5ویں وکٹ 134رنز پر گری تاہم مکارتھی ایک جانب ڈٹے رہے اور سی پی ایل کی دوسری نصف سنچری مکمل کر تے ہوئے 37 گیندوں پر ناقابل شکست 61رنز بنائے،ان کی اننگز میں3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ،جمیکا نے ہدف20ویں اوور میں حاصل کرکے 5وکٹوں سے کامیابی سمیٹی ۔ 

وقت اشاعت : 16/08/2017 - 11:44:36