یوسین بولٹ کا ریٹائرمنٹ کے بعد فٹ بال کے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا فیصلہ

انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور زمانہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلیں گے

بدھ 16 اگست 2017 12:25

یوسین بولٹ کا ریٹائرمنٹ کے بعد فٹ بال کے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا فیصلہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) ایتھلیٹکس کی دٴْنیا کے بے تاج بادشاہ یوسین بولٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد اب فٹ بال کے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور زمانہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

دنیا کے سب سے زیادہ تیز رفتار شخص نے ریٹائرمنٹ کے بعد فٹبال کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یوسین بولٹ نے 19 عالمی ٹائٹلز اپنے نام کئے مگر لندن میں ہونے والی ورلڈ چمپئن شپ کے سیمی فائنل میںیوسین بولٹ تیسرے نمبر پر آئے ۔بولٹ کے فٹبال کھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے ترجمان کا کہناہے کہ ہمارے درجن بھر فٹ بال کلب ایسے ہیں جو بولٹ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 12:25:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :