ڈی جی رینجرز جشن آزادی فٹ بال فیسٹیول صاحبداد محمڈن کے نام،فائنل معرکے میں ملیر کمبائنڈ کو پنالٹی ککس پر شکست کا سامنا

بدھ 16 اگست 2017 15:09

ڈی جی رینجرز جشن آزادی فٹ بال فیسٹیول صاحبداد محمڈن کے نام،فائنل معرکے میں ملیر کمبائنڈ کو پنالٹی ککس پر شکست کا سامنا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) کھوکھرآپار نیشنل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ اینڈ یوتھ آفیئر کے تعاون سے کھو کھرآپار نیشنل فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے گئے "ڈی جی رینجرز جشن آزادی فٹ بال فیسٹیول "کے فائنل معرکے میں صاحبداد محمڈ ن نے ملیر کمائنڈکو پنالٹی ککس شکست دیکر ٹائٹل اپنے نا م کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں 16ٹیموں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی SHOکھو کھرآپار فرزاد شیخ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد عثمان سابقہ فٹ بالر عدنان اور دیگر علاقہ معززین اور اسپورٹس سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی SHOکھو کھرآپار نے کہاکہ بچے ہماری قوم کے معمار ہیں اچھی قومیں اپنے انفرادی کھیلوں کی بدولت پوری دنیا میںاپنے نام روشن کرتی ہیں انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہیں اپنی توجہ تعلیم کے حصول اور صحت مند سرگرمیوں پر مرکوز رکھیں اخر میں انہوںنے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 15:09:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :