انگلینڈ کی140سالہ تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

بدھ 16 اگست 2017 15:33

انگلینڈ کی140سالہ تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء)انگلینڈ کی140سالہ تاریخ میں پہلاڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔ برمنگھم کا ایجبسٹن گرائونڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف پنک بال ٹیسٹ کا وینیو ہوگا۔ آسٹریلیا اور پاکستان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا انعقاد کرچکے ہیں۔روایت پرست انگلینڈ اپنی140 سالہ تاریخ میں پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی جمعرات سے کررہا ہے۔

برمنگھم کا ایجبسٹن گرانڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے گلابی گیند سے کھیلے جانے والے فلڈ لائٹس ٹیسٹ کا وینیو ہوگا۔ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کے لئے ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ کی کوشش کئی سال سے کی جارہی تھی۔ 2015 میں آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پنک بال سے پہلا فلڈ لائٹس ٹیسٹ کروایا۔آسٹریلیا نے 2016 سیزن میں جنوبی افریقا اور پاکستان سے ہوم سیریز میں بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ایڈیلیڈ اوربرسبین میں کھیلے۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں منعقدہ سیریز میں دبئی ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں رکھا جس میں اظہرعلی نے ٹرپل سنچری بنائی۔اس طرح ویسٹ انڈیز اس سے پہلے گلابی گیندسے فلڈ لائٹس ٹیسٹ کھیل چکاہے اورڈربی شائر سی3 روزہ میچ میں بھی انہوں نے ڈیاینڈ نائٹ میچ کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ انگلینڈ پہلی بار مصنوعی روشنیوں میں ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 15:33:16