پاکستان سپورٹس بورڈ کا ایک سال سے انعامی رقم سے محروم ایشیئن بیچ گیمز کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا فیصلہ

انعامی تقریب24اگست کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہوگی ، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے مجموعی طور پر کھلاڑیوں کے مابین 31لاکھ پچاس ہزار کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی

بدھ 16 اگست 2017 21:03

پاکستان سپورٹس بورڈ کا ایک سال سے انعامی رقم سے محروم ایشیئن بیچ گیمز کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک سال سے انعامی رقم سے محروم ایشیئن بیچ گیمز کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،انعامی تقریب24اگست کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہوگی جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے،مجموعی طور پر کھلاڑیوں کے مابین 31لاکھ پچاس ہزار کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس پانچویں ایشیئن بیچ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ریسلنگ،کبڈی،جوجٹسو اور ہینڈبال میں سونے چاندی اور کانسی کے تمغے جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا تھا۔حکومت کی پالیسی کے مطابق میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا جانا تھا لیکن افسوس کے ساتھ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک سال تک نقد انعامات دینے میں تاخیر کی جس بنا پر کھلاڑیوں کو افسردگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن قریباً ایک سال بعد پاکستان سپورٹس بورڈ نی31 لاکھ پچاس ہزار روپے کے نقد انعامات کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سی24اگست کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ برس پانچواں ایشیئن بیچ گیمز24ستمبر 2016ء کو ویتنام میں منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان سمیت45 ممالک نے شرکت کی تھی،اس ایونٹ میں پاکستان نی11میڈلز اپنے نام کئے تھے جس میں بیچ سٹائل کبڈی میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو30-28 کے سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ریسلنگ میں انڈر90کلوگرام کیٹگری میں محمد انعام نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ انڈر70 کلوگرام کیٹگری میں نذیر نے سلور میڈل حاصل کیا جو جٹسو میں پاکستان نے کافی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئی7میڈلز اپنے نام کئے جس میں2 چاندی اور5کانسی کے تمغے شامل ہیں اور سب سے اچھی بات یہ کہ ان7میڈلز میں4تمغے خواتین نے حاصل کئے۔

ہینڈبال میں پاکستان مردوں کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔اس طرح پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک سال بعد کھلاڑیوں کی پذیرائی کیلئے کبڈی میں12لاکھ،جوجٹسو میں10لاکھ،ہینڈبال میں5لاکھ جبکہ ریسلنگ میں4لاکھ پچاس ہزار اور ٹوٹل 31لاکھ پچاس ہزار دینے کا اعلان کیا ہی۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 21:03:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :