سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شاہ زیب کے کیس کی سماعت 21اگست تک ملتوی

بدھ 16 اگست 2017 22:00

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شاہ زیب کے کیس کی سماعت 21اگست تک ملتوی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شاہ زیب کے کیس کی سماعت 21اگست تک ملتوی کردی ،پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ شاہ زیب حسن نے اپنے گواہوں کے تحریری بیان کیس میں شامل نہیں کیے تھے اور اب انہوں نے دو ماہ کی تاخیر کے بعد ٹربیونل سے درخواست کی ہے کہ انہیں ٹربیونل کے سامنے گواہ پیش کرنے کی اجازت دی جائے ،وہ ایف آئی اے اور پی سی بی کے موجودہ وسابق چند افسران کو بطور گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں ،ہم نے شاہ زیب کی درخواست کی مخالفت کی تاہم ٹربیونل نے مزید بحث کے لئے شاہ زیب حسن کے کیس کی سماعت 21اگست تک ملتوی کردی ہے ۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 22:00:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :