پی سی بی کی جانب سے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری پر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری

بدھ 16 اگست 2017 23:03

پی سی بی کی جانب سے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری پر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرعمر اکمل کو کو ڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر میڈیا میں الزاما ت لگا کر کو ڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی ۔ شوکاز نوٹس میں عمر اکمل سے اس تناظر میں وضاحت طلب کی جائے گی ۔ یادرہے کہ عمراکمل نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھرپر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا ۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 23:03:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :