ْجشن ِ آزادی کے سلسلے میں ریلوے سپورٹس بورڈ انٹر ڈویژنل کراٹے چیمپئن شپ لاہور ڈویژن نے جیت لی

جمعرات 17 اگست 2017 11:44

ْجشن ِ آزادی کے سلسلے میں ریلوے سپورٹس بورڈ انٹر ڈویژنل کراٹے چیمپئن شپ لاہور ڈویژن نے جیت لی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ نے جشن ِ آزادی کے سلسلے میں ریلوے انٹر ڈویژنل کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ ہال میں منعقدکرائے جس میں تین ڈویژنوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویژن نے مجموعی طور پر 88 پوائنٹس حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔ ورکشاپس ڈویژن نے 82 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری جبکہ کراچی ڈویژن نے 40پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے اختتام پر سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 11:44:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :