کوہلی سے ملاقات کیلئے انوشکا سری لنکا پہنچ گئیں

جمعرات 17 اگست 2017 12:34

کوہلی سے ملاقات کیلئے انوشکا سری لنکا پہنچ گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ملاقات ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ انوشکا شرما سری لنکا پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں 3 ،ْ0 سے شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے کپتان آج کل آرام کے موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان کی جیت خوشی کو دوبالا کرنے کیلئے انوشکا شرما بھی کولمبو پہنچ گئی ہیںجہاں انہوں نے اپنے اور کوہلی کیمداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مداح کی جانب سے جاری تصاویر میں کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ ٹیم کوچ روی شاستری بھی موجود تھیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 12:34:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :