سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے 20 اگست کو کھیلا جائے گا

جمعرات 17 اگست 2017 13:34

سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے 20 اگست کو کھیلا جائے گا
دمبولا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی سورمائوں نے آئی لینڈرز کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہیں تاہم دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 24 اگست، تیسرا ون ڈے 27 اگست، چوتھا ون ڈے 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:34:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :