آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء کے شیڈول اور ڈراز کا اعلان

میگا ایونٹ 13 جنوری سے 3 فروری تک کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم 13 جنوری کو میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستانی ٹیم افغانستان کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

جمعرات 17 اگست 2017 14:29

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء کے شیڈول اور ڈراز کا اعلان
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ء کے شیڈول اور ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، میگا ایونٹ 13 جنوری سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم افتتاحی روز نیوزی لینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، پاکستان کو گروپ ڈی میں سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

2016ء میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت 26 روزہ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور کینیا، گروپ بی میں زمبابوے، پاپوا نیو گنی، بھارت اور آسٹریلیا، گروپ سی میں بنگلہ دیش، نمیبیا، کینیڈا اور انگلینڈ جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر لیگ میں جگہ بنائیں گی جبکہ بقیہ آٹھ ٹیمیں پلیٹ مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ پاکستانی ٹیم 13 جنوری کو افغانستان کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس دوسرا میچ 16 جنوری کو آئرلینڈ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 19 جنوری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 14:29:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :