پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

جمعرات 17 اگست 2017 14:35

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اگست۔2017ئ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عمراکمل کو سات روز میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیخلاف پریس کانفرنس کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عمر اکمل نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے اور ناروا سلوک کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ 

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 14:35:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :