سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، نڈال، ڈیل پوٹرو، ڈیوڈ فیرر اور ڈونلڈسن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 17 اگست 2017 15:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) رافیل نڈال، جان مارٹن ڈیل پوٹرو، ڈیوڈ فیرر اور ڈونلڈسن پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں ہسپانوی سٹار نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے امریکہ کے کروگر کو 6-4 اور 6-4 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، سپین کے ڈیوڈ فیرر بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے سربیا کے تپساروچ کو شکست دی، دیگر کھیلے گئے میچز میں ڈونلڈسن، نک کرگیوس، راموس، دمتروف اور ڈومنک تھیم فتح یاب رہے۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 15:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :