میسی، رونالڈو اور بوفن یوئیفا مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ

جمعرات 17 اگست 2017 15:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) لائنل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گائن لوئیگی بوفن کو یوئیفا مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

80 کوچز اور 55 صحافیوں پر مشتمل جیوری نے سٹار ایوارڈ کیلئے اٹلی اور یووینٹس کے گول کیپر بوفن، ارجنٹائن اور بارسلونا کے سٹرائیکر میسی اور پرتگال اور ریال میڈرڈ کے فارورڈ رونالڈو کا چنائو کیا، میسی اور رونالڈو اس سے قبل دو، دو مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، گزشتہ برس یہ ایوارڈ رونالڈو کے نام رہا تھا۔ یوئیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 24 اگست کو مناکو میں چیمپئنز لیگ گروپ مرحلے کے دوران فاتح کھلاڑی کو اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 15:00:13