ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے پہلے ایک اور بڑا دھچکا

نیوزی لینڈ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بھی سنٹرل کٹریکٹ کھلاڑیوں کوپاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا

جمعرات 17 اگست 2017 15:57

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے پہلے ایک اور بڑا دھچکا
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا بھی سنٹرل کٹریکٹ کھلاڑیوں کوپاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کینگرو بورڈ نے کسی بھی سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ یا موجودہ کھلاڑی کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا سنٹرل کٹریکٹ یا موجودہ کھلاڑیوں کوپاکستان بھیجنے سے انکاری ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے پاکستان میں سیکورٹی سے مطمئن نہیں کھلاڑیوں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے۔لیکن ذرائع کا کہنا ہے غیر سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ آسٹریلوی کرکٹر ٹِم پین دورہ کیلئے پی سی بی سے رابطہ میں ہیں، ادھر ذرائع کے مطابق اینڈی فلاور کے ورلڈ الیون دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں سے رابطے تیز ہیں تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 15:57:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :