2 رکنی قومی سائکلنگ ٹیم جدید اعلی معیار کی تربیت کیلئے آج کوریا روانہ ہوں گے

جمعرات 17 اگست 2017 15:59

2 رکنی قومی سائکلنگ ٹیم جدید اعلی معیار کی تربیت کیلئے آج کوریا روانہ ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء)دو رکنی قومی سائکلنگ ٹیم جدید اور اعلی معیار کی تربیت کیلئی آج 18 اگست کو کوریا روانہ ہوں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق 2 رکنی ٹیم میں ایک کوچ ہارون اختر اور جونیئر کھلاڑی اسامہ احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوچ ہارون اختر کوریا میں لیول ون کوچ کا ڈپلومہ حاصل کریں گے اور ڈپلومہ حاصل کرنے کے بعد کوچ کو پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا سند دیں گے۔

اسی طرح قومی جونیئر کھلاڑی اسامہ احمد کو عالمی کوچز ورلڈ ٹرینگ سنٹر کوریا میں جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔ کوچ ہارون اختر اور جونیئر کھلاڑی اسامہ احمد کوریا میں 18 اگست سی30 ستمبر تک 40 روز قیام کریں گے اور31 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 15:59:38