ماسٹر انصر محمود 8 ڈان بلیک بیلٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

جمعرات 17 اگست 2017 17:53

ماسٹر انصر محمود 8 ڈان بلیک بیلٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) گرینڈ ماسٹر انصر محمود نے کوریا میں تائیکوانڈو مارشل آرٹس کے ہیڈ کواٹر کوکی وان میں تائیکوانڈو میں 8 ڈان بلیک بیلٹ کاٹسٹ کامیابی سے پاس کرکے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

تائیکوانڈو میں اس سے پہلے پاکستان میں کوئی بھی کھلاڑی ابھی تک 8 ڈان بلیک بیلٹ تک کوالیفائی نہیں کرسکا ہے ۔ انصر محمود کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جبکہ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں اور گزشتہ 45 سال سے تائیکوانڈو کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انصر محمود نے کہا کہ وہ جلد وطن عزیز واپس پہنچیں گے اور تائیکوانڈو کے جدید تکنیک سے نوجوان کھلاڑیوں کو روشناس کرائیںگے ۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 17:53:31