جاپانی ٹینس سٹار کائی نیشکوری فٹنس مسائل کے باعث ریسٹ آف سیزن سے باہر ہو گئے

جمعرات 17 اگست 2017 18:07

جاپانی ٹینس سٹار کائی نیشکوری فٹنس مسائل کے باعث ریسٹ آف سیزن سے باہر ہو گئے
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سٹار جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری فٹنس مسائل کے باعث ریسٹ آف سیزن سے باہر ہو گئے۔ عالمی نمبر نو سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام سے دستبردار ہونے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل 12 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن نوویک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا بھی انجریز کے باعث میگا ایونٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشکوری کے مینجر کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے رواں برس شیڈول ٹینس ایونٹس میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:07:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :