بھارت انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو آخری ون ڈے میں ایک وکٹ سے ہرا کر سیریز 5-0 سے جیت لی

جمعرات 17 اگست 2017 18:07

بھارت انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو آخری ون ڈے میں ایک وکٹ سے ہرا کر سیریز 5-0 سے جیت لی
ٹائونٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) بھارت انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا کر سیریز 5-0 سے جیت لی۔

(جاری ہے)

ٹائونٹن میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں انگلینڈ انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے، لیام بینکس 51 اور بروک 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، راہول چاہر نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں بھارت انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 9 وکٹوں پر حاصل کیا، پریتھو شاہ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، نگرکوٹی نے ناقابل شکست 26 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔بروکس نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:07:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :